
تلنگانہ کے سرسلہ کے پاورلوم کے ورکر نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت ٹی سرینواس کے طورپر کی گئی ہے جس نے کل شب سرسلہ ٹاون میں اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ گذشتہ تین ماہ سے ملازمت کی کمی کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔صحت کے مسائل سے دوچار سرینواس پاورلوم یونٹس میں کام کرتے ہوئے دوائیں خریداکرتاتھا اور اپنے گھر کے اخراجات چلایاکرتا تھا تاہم گذشتہ تین ماہ سے کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان تھاکیونکہ ضلع کے پاورلومس کو سرکاری آرڈرس کی کمی ہوگئی ہے۔