اردو کے معروف شاعر منور رانا کا انتقال

اردو کے معروف شاعر منور رانا اتوار کی رات دیر گئے انتقال کر گئے۔ مشہور شاعر طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ گردے کی بیماری، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد جمعرات کی صبح انہیں لکھنؤ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

منور رانا ان کی بیٹی سمیہ رانا نے جانکاری دی تھی کہ ان کے والد کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے بعد جب ان کی حالت خراب ہونے لگی تو انہیں پی جی آئی میں داخل کرایا گیا۔جہاں وہ انتقال کر گئے۔

منور رانا کی بیٹی سمیہ نے گزشتہ جمعرات کو صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ایک ویڈیو جاری کرکے بتایا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت گزشتہ دو تین دنوں سے خراب ہے۔ ڈائیلاسز کے دوران انہیں پیٹ میں شدید درد ہوا۔ ڈاکٹروں نے سی ٹی اسکین کیا اور ان کے پتے میں کچھ مسئلہ پایا۔ پھر ان کا آپریشن کیا گیا۔

اردو شاعر منور رانا کو ان کی نظم ‘شہدبا’ کے لیے 2014 میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منور رانا 26 نومبر 1952 کو رائے بریلی، اتر پردیش میں پیدا ہوئے، لیکن انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کولکاتا، مغربی بنگال میں گزارا۔

اردو ادب کی دنیا میں ایک معتبر اور مقبول نام منور رانا ہیں۔ انھوں نے اردو ہی نہیں بلکہ ہندی شاعری میں بھی اپنا نام روشن کیا ہے۔ اردو اور ہندی ادبی دنیا میں عالمی سطح پر مشہور منور رانا کے رشتہ دار مع دادی اور نانی، تقسیم ہندوستان کے وقت پاکستان ہجرت کر گئے۔ لیکن ان کے والد صاحب، بھارت سے اٹوٹ محبت کی وجہ سے بھارت ہی کو اپنا مسکن بنا لیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کےسی آر کی جانب سے غلاف مبارک درگاہ اجمیری پر پیش کیا گیا

Read Next

تلنگانہ، کانگریس کیلئے سونا کا انڈا دینے والی ریاست میں تبدیل!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular