
بی آر ایس سربراہ و سابق وزیرا علی کے چندر شیکھر رائو کی جانب سے ہر سال اجمیر شریف میں واقع درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ، غریب نواز کے عرس کے موقع پر غلاف مبارک کو روانہ کیا جا تا ہے۔ چنانچہ اس سال بھی 812ویں عرس شریف کے موقع پر اعظم پورہ میں واقع بی آر ایس کے دفتر سے بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی جانب سے روانہ کی جانے والی غلاف مبارک کو بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اپنے فرزند و انچارج بی آر ایس حلقہ اسمبلی ملک پیٹ محمد اعظم علی کی قیادت میں درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ کیا تھا۔
کے سی آر کی جانب سے روانہ کر دہ غلاف مبارک کو اتوار کی صبح 11بجے دن محمد اعظم علی نے درگاہ شریف پر غلاف مبارک کا نذرانہ پیش کیا اور درگاہ شریف کی زیارت بھی کی۔ اس موقع پر محمد اعظم علی نے ریاست تلنگانہ کی عوام کی خوشحالی ، بی آر ایس کی ترقی اور بی آر ایس سربراہ کے سی آر ، کے ٹی آر اور ان کے افراد خاندان کیلئے دعا بھی کی ۔
محمد اعظم علی کے ہمراہ بی آر ایس قائدین محمد خواجہ بدر الدین ،محمد عبدالباسط اوراجمیر سے تعلق رکھنے والے سعید بھائی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راوکی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی کا سلسلہ سال 2001سے چلتا آرہا ہے