ریزرویشن کو 50سے بڑھاکر65 فیصد کرنےبہار حکومت کے فیصلے کو پٹنہ ہائی کورٹ کیا منسوخ

بہار میں نتیش کمار حکومت کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب جمعرات کو پٹنہ ہائی کورٹ نے ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کرنے کے بہار حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

ایس سی، ایس ٹی، ای بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کو سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کردیا گیا۔ اس طرح جنرل کیٹیگری کے لیے 35 فیصد حصہ رہ گیا جس میں ای ڈبلیو ایس، کے لیے 10 فیصد ریزرویشن بھی شامل ہے۔

یہ قانون 21 نومبر 2023 کو بہار اسمبلی میں پاس ہوا تھا۔ ریاستی حکومت نے اس سے قبل ذات پات کی مردم شماری کرائی تھی۔ اعداد و شمار کے سامنے آنے کے 50 دنوں کے اندر اس قانون کو نافذ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی یہ معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا تھا۔ اس سال 11 مارچ کو سماعت مکمل کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس ہریش کمار کی ڈویژن بنچ نے ریزرویشن قانون میں کی گئی ترمیم کو مسترد کر دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیشنل ڈی ورمنگ ڈے۔تلنگانہ کے وزرا نے بچوں میں گولیاں تقسیم کیں

Read Next

نیٹ امتحان پیپر ایک دن پہلے لیک کرنے بہار کے چار ملزمین کا عتراف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular