
پیرس اولمپکس میں ملک کی اسٹار باکسر نکہت زرین کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ انڈین ویمن باکسر نکہت زرین کو پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام راؤنڈ آف 16 کے میچ میں چین کی وو یو کے ہاتھوں 5 – 0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی نکہت کے پہلے اولمپکس میں میڈل جیتنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔
چین کی عالمی نمبر ون باکسر وو یو نے شروع سے ہی جارحانہ انداز میں پنچ لگانے شروع کیے اور پہلے ہی راؤنڈ میں نکہت زرین پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ تاہم دو بار کی عالمی چیمپئن ہندستانی باکسر نکہت زرین نے دوسرے راؤنڈ میں واپسی کی تاہم چینی باکسر کو دوسرا راؤنڈ جیتنے سے نہیں روک پائیں۔
تیسرے راؤنڈ میں زرین کافی کمزور نظر آئیں اور تیسرا راؤنڈ متفقہ طور پر چینی باکسر وو یو کے حصے میں آیا۔ وو یو اس جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں اور اب وہ اپنا پہلا اولمپک تمغہ حاصل کرنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔
واضح رہے کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی دو بار کی عالمی چیمپئن زرین نے اتوار کو اولمپک ڈیبیو کیا تھا اور راؤنڈ آف 32 میں جرمنی کی میکسی کیرینا کلوٹزر کو متفقہ فیصلے سے شکست دی تھی۔ نکہت زرین ہندوستانی اولمپکس دستہ میں واحد مسلم خاتون کھلاڑی تھیں ۔ جو ملک کی نمائندگی کررہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پپرس اولمپکس میں بھارت کو ملا تیسرا میڈل:شوٹر سوپنل کسالے نے کانسے کا تمغہ جیتا
One Comment
[…] پیرس اولمپکس 2024: نکہت زرین کا سفر ختم۔ پری کوارٹر فائنل … […]