پپرس اولمپکس میں بھارت کو ملا تیسرا میڈل:شوٹر سوپنل کسالے نے کانسے کا تمغہ جیتا

پیرس اولمپکس میں بھارت کے اسٹار شوٹر سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل میں 3 پوزیشنز کے انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کو تیسرا میڈل دلا دیا ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے شوٹنگ میں دو کانسے کا تمغہ جیت چکا ہے۔ اس میڈل کے ساتھ پیرس اولمپکس میں بھارت کے میڈل کی مجموعی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اور تینوں میڈل شوٹںگ میں ہی ملے ہیں۔

سوپنل کسالے اولمپک میں تمغہ جیتنے والے بھارت کے ساتویں شوٹر اور 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کے انفرادی مقابلے میں تمغہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

وزیراعظم نے دی مبارکباد

سوپنل کسالے کی شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعظم مودی اور صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سمیت تمام عام و خاص لوگ انہیں مبارکباد پیش کئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سوپنل کسالے کی غیر معمولی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی کارکردگی خاص ہے کیونکہ انھوں نے بہترین لچک اور مہارت دکھائی ہے۔ وہ اس زمرے میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں، ہر بھارتی اس وقت خوشی سے جھوم رہا ہے۔

سوپنل نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا:صدرجمہوریہ

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر سوپنل کسالے کو دلی مبارکباد۔ وہ مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کے زمرے میں تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے ایک ہی اولمپک کھیلوں میں شوٹنگ کے مقابلوں میں تین تمغے جیتے ہیں۔ شوٹنگ نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میں آنے والے مقابلوں کے لیے اپنے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ سوپنل کسالے مستقبل میں مزید تمغے جیتیں۔

شوٹںگ میں تین میڈل، مزید میڈلس کی امید

اس سے قبل اس اولمپکس میں منو بھاکر نے خواتین کے انفرادی دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ جس کے بعد وہ اولمپکس میں شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں۔ اس کے علاوہ منوبھاکر۔سربجوت کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کو دوسرا میڈل دلایا تھا۔ منو کی اپنے تیسرے اولمپک تمغے کی تلاش اس وقت شروع ہوگی جب وہ 25 میٹر پسٹل مقابلے میں حصہ لیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پیرس اولمپکس 2024: نکہت زرین کا سفر ختم۔ پری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ون باکسر سے شکست۔

Vinkmag ad

Read Previous

پیرس اولمپکس 2024: نکہت زرین کا سفر ختم۔ پری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ون باکسر سے شکست۔

Read Next

حادثہ کے بعد نیشنل ہائی وے پر پڑے کانچ کی پولیس نے کی صفائی

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular