شادی کے موقع پر آکسیجن سلنڈر پھٹ پڑا۔ 13سالہ لڑکی ہلاک

شادی کے موقع پر آکسیجن سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں ایک 13سالہ لڑکی ہلاک اوربعض دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع تروپتی کے پوتورمیں پیش آیا ۔ کلیانامنڈپم میں شادی کی تقریب کے دوران آکسیجن سلنڈراچانک پھٹ پڑا۔

اس واقعہ میں ایک 13سالہ لڑکی ہلاک اور بعض دیگر افرادشدید طورپرزخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی اور خوشی کا ماحول غم میں تبدیل ہوگیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ ، بی جے پی کے8 ایم ایل ایز نے لیا حلف

Read Next

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ،30اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular