
تلنگانہ بی جے پی کے 8 ارکان اسمبلی نےجمعرات کو حلف لیا۔ گوشہ محل کے ایم ایل اے ملعون راجا سنگھ، کاماریڈی کے ایم ایل اے وینکٹ رامنا ریڈی، عادل آباد کے ایم ایل اے پائل شنکر، نرمل ایم ایل اے ایلیٹی مہیشور ریڈی، سر پور ایم ایل اے ہریش بابو، مدھول ایم ایل اے رام راؤ پوار پاٹل اور آرمور کے ایم ایل اے پیڈی راکیش ریڈی کو اسپیکر گڈم پرساد کمار نے حلف دلایا۔
بی جے پی، کے اراکین عبوری اسپیکر اکبر الدین اویسی کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اس لیے بی جے پی کے ایم ایل ایز نے ان کے ہاتھوں حلف نہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ آج اسمبلی میں گڈم پرساد کمار کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے حلف لیا ۔ 10 دسمبر کو 101 ایم ایل ایز عبوری اسپیکر اکبرالدین اویسی کی کاروائی میں حلف لیا تھا۔ دیگر نے مختلف وجوہات کی بنا جمعرات کو حلف لیا۔