پسماندہ طبقات کےلئے مرکزمیں علیحدہ وزارت کی ضرورت۔ بی سیز کی فی الفور مردم شماری ہو،مدھیہ پردیش میں ”پیڈت ادھیکاریاترا“سے کویتا کا خطاب

بی آر ایس لیڈر و رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کے کویتا نے واضح کیاکہ ریاست تلنگانہ کے حصول کےلئے بھارت راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے چندرشیکھر راﺅ کی تحریک سب کےلئے متاثر کن ہے۔ انھوں نے کہاکہ او بی سی حقوق کے حصول کی تحریک کو بھی اسی طرز پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مدھیہ پردیش کے داتیہ ضلع مرکز میں اوبی سی رائٹس فرنٹ کے بانی دامودرسنگھ یادو کی جانب سے منظم کردہ” پیڈت ادھیکار یاترا“کے افتتاحی پروگرام میں کویتا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کیا۔ مدھیہ پردیش میں اوبی سی محاذ کے قائدین ‘کارکنوں اور مقامی عوام کی جانب سے کویتا کا والہانہ استقبال کیاگیا۔

کے کویتا نے کہاکہ کے سی آر، کو رول ماڈل اور مثال بناتے ہوئے مدھیہ پردیش میں اوبی سی حقوق کے حصول کےلئے جدوجہد کے آغاز پر خوشی ومسرت کا اظہا رکیا۔انہوں نے کہاکہ اوبی سیز کو آبادی کے تناسب سے تحفظات کی فراہمی ضروری ہے۔ کویتا نے کہاکہ بی سیزکی ذات پر مبنی مردم شماری عمل میں لائی جائے۔مقننہ میں خواتین کےلئے تحفظات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ او بی سی خواتین کو بھی کوٹہ مختص کیاجائے۔

کویتا نے خواتین تحفظات قانون کو پوسٹ ڈیٹڈ چیک سے تعبیر کیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کویتا نے مرکز میں بی سیز کےلئے علیحدہ وزارت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ مدھیہ پردیش میں اوبی سی حقوق پر یاترا شروع کی گئی ہے ۔کویتا نے شرکاءسے کہاکہ وہ عزم وحوصلہ کے ساتھ آگے بڑھیں ۔انہوں نے کہاکہ کے سی آر نے تلنگانہ تحریک کے دوران کبھی بھی ہمت نہیں ہاری۔ کے سی آر نے ایک منشا ومقصد اور نصب العین کے ساتھ کام کیا اور حصول تلنگانہ کو یقینی بنایا۔

تحریک تلنگانہ کے دوران کے سی آر کو کئی نشیب وفراز کا سامناکرناپڑا۔ تحریک کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایاگیا‘قیام تلنگانہ کے بعد کے چندر شیکھر راﺅ 10برس تک چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز رہے ۔تمام طبقات کی فلاح وبہود اورترقی کےلئے اخلاص کے ساتھ کام کیاگیا۔کسانوں کی بھلائی کو اولین ترجیح دی گئی ۔کے سی آر دورحکومت میں منفرد اور اختراعی فلاحی اسکیمات متعارف کی گئیں۔جس کی سارے ملک میں نظیر نہیں ملتی۔

بھارت جاگرتی کی صدر نے یاددلایاکہ کسانوں کو کھاد اورتخم کی سربراہی کو سہل بنایاگیاتھا۔ کھاد اورتخم کے حصول کےلئے کسانوں کو طویل قطاروں سے نجات دلائی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ایس حکومت نے ایک ایسا طریقہ کار وضع کیاتھا جہاں کسانوں کو کاشت کاری کےلئے مالی امداد بھی فراہم کی جاتی تھی۔ حکومت کسانوں سے فصلیں بھی خریدا کرتی ہے ۔کویتا نے مزید کہاکہ تلنگانہ کو صنعتی اعتبار سے شاندار ترقی دلائی گئی۔تقریباً30لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے گئے۔

کویتا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کے 75برسوں کے بعد بھی او بی سیز کو اپنے حقوق اور مفادات کےلئے جدوجہد کرناپڑرہاہے۔ انہوں نے آبادی کے تناسب سے تحفظات کی فراہمی کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ حکومتیں اس معاملہ میں اسی لئے اقدامات روبہ عمل نہیں لارہی ہیں کیوں کہ او بی سی متحد نہیں ہیں۔حکومتیں اوبی سیز کے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہیں۔

دامودریادو کا اوبی سیز کومتحد کرنے کےلئے اقدام قابل ستائش ہے۔ کویتا نے کہاکہ سیاسی‘ تعلیمی اور معاشی محاذ پر او بی سیز‘خواتین اورپچھڑے طبقات کو مناسب نمائندگی حاصل نہ ہونا تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ۔کانگریس پارٹی کئی برسوں تک ملک میں اقتدار میں رہی تاہم بی سی ججس کی تعداد کو بڑھانہ سکی۔ آج او بی سی کی کیوں مدد نہیں کی جارہی ہے؟اعلیٰ سرکاری عہدوں پر اوبی سی کی تعداد کیوں کم ہے؟اس میں قصور کس کا ہے؟یہ تمام عوامل پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

کویتا نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے قائدین بلند بانگ دعوے اور باتیں کرتے ہیں تاہم عملی اعتبار سے کچھ نہیں کرتے۔انہوں نے واضح کیاکہ ےہ دامودرسنگھ یادو کی تحریک نہیں ہے بلکہ عوام اور پسماندہ طبقات کی طاقتورآواز اور تحریک ہے۔

بی آر ایس لیڈر نے کہاکہ ریاست مدھیہ پردیش کو جھانسی کی رانی اور اونتی بائی کی سرزمین ہے۔ وہ سب کےلئے ایک تحریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسی ریاست کی اوبی سی خاتون اوما بھارتی نہ صرف وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہوئیں بلکہ قومی سطح پر بھی ایک اہم لیڈر کے طور پر ابھریں۔

ایم ایل سی کویتا نے کہاکہ تحریکات کے باوجود مختصر مدت میں نتائج حاصل نہیں ہوتے۔طویل جدوجہد کے بعد ریاست تلنگانہ حاصل کی گئی اور 10برس کے اقتدار میں ریاست کو ترقی کی راہ پر رواں دواں کیا گیا۔ دامودریادو نے کہاکہ بی سیز کی بھلائی کےلئے بھی تلنگانہ میں متعدد اقدامات روبہ عمل لائے گئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اترپردیش کےضلع بریلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی جل کر مشتبہ موت

Read Next

سکندرآباد الفا ہوٹل کے پاس بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular