اترپردیش کےضلع بریلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی جل کر مشتبہ موت

اترپردیش کے ضلع بریلی کے فرید پور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی مشتبہ حالت میں جل کر موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں میاں، بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ پانچ افراد کی کوت پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یوگی نے متاثرہ کنبے کو پانچ لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ اور کہاکہ آخری رسومات کی ادائیگی کا پورا خرچ ضلع انتظامیہ برداشت کرے گا۔

ڈی ایم روندر کمار اور ایس پی گھلے سشیل چندربھان موقع پر پہنچے۔ انھوں نے بتایاکہ اجئے گپتا نامی شخص کے گھر میں آگ لگی، اس کے گھر میں باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زندہ جل کر مرنے والوں میں38سالہ اجئے گپتا عرف ٹنکل، 36سالہ اسکی بیوی انیتا،9سالہ بیٹا وبیانش،6سالہ بیٹی دبیانکا اور3 سالہ بیٹا دکش شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہےکہ پانچوں ایک ہی کمرے میں سو رہے تھے۔

اجئے گپتا عرف ٹنکل حلوائی تھے۔ وہ تین سال سے اپنے خاندان کے ساتھ فرید پور کے محلہ فرخ پور میں رشتے دار کے مکان میں کرائے پر رہتے تھے۔ ہفتہ کی رات سب لوگ ایک ہی کمرے میں سو گئے تھے۔

علی الصبح پڑوسیوں نے گھر سے دھواں نکلتا دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو اندر پانچوں لاشیں جلی ہوئی حالت میں پڑی تھیں۔ کمرے میں رکھا سارا سامان جل چکا تھا۔ کمرے میں دو ہیٹر بجلی بورڈ سے لگے ہوئے ملے۔ایک خاندان کی موت پر قتل کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نویں بار بہار میں نتیش کمار کی سرکار،سمراٹ چودھری اور وجے سنہا نائب وزیراعلیٰ

Read Next

پسماندہ طبقات کےلئے مرکزمیں علیحدہ وزارت کی ضرورت۔ بی سیز کی فی الفور مردم شماری ہو،مدھیہ پردیش میں ”پیڈت ادھیکاریاترا“سے کویتا کا خطاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular