
حیدرآباد ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع الفا ہوٹل کے پاس بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو حیدرآباد سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ کل پولیس کنٹرول روم کو ایک شخص نے فون کر کے بتایا تھا کہ وہ الفا ہوٹل کے پاس موجود تھا وہاں دو افراد آپس میں وہ بم رکھنے کے بارے میں بات کررہے تھے۔ جس کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی اور انہوں نے وہاں پہنچ کر تلاشی لی اور یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
پولیس فون کرنے والے شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم وہ رابطہ میں نہیں آیا۔ بعد ازاں اس کی شناخت غوث پاشاہ کے طور پر کر لی گئی اور اس کا تعلق کھمم سے بتایا گیا ہے۔ مونڈھا مارکیٹ پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔