
حیدرآباد کے پیٹلہ برج میں واقع میٹرنٹی ہاسپٹل کے پاس سے 6 سالہ بچے کا اغوا کرنے والے ملزمین کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ان کے پاس سے بچہ کو آزاد کروا لیا گیا۔
نارائن پیٹ سے تعلق رکھنے والی 9 ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے وہ 23جنوری کواپنے بیٹے 6 سالہ شیوا کمار کے ساتھ علاج کے سلسلہ میں ہاسپٹل آئی ہوئی تھی۔ خاتون بچہ کو ہاسپٹل کے پاس چھوڑ کر اندر طبی معائینوں کیلئے گئی ہوئی تھی کہ اسی دوران اس کے بچہ کا اغوا کرلیا گیا۔
پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ملزمین 30 سالہ وینکنا ساکن پدا عنبر پیٹ اور اس کی بیوی 26 سالہ او کویتا ساکن پدا عنبر پیٹ کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے بچے کو آزاد کروالیا گیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ وینکنا کو تین لڑکیاں ہیں جبکہ وہ اولاد نرینہ کا خواہشمند تھا۔ اس اثنا میں وینکنا کی ملاقات درشنم راجو نامی شخص سے ہوئی۔ ان تمام نے ملکر بچہ کے اغوا کا منصوبہ بنایا۔
ایک ہفتہ قبل وینکنا اس کی بیوی کویتا اس کا دوست راجو اور راحو کی بیوی کالماں گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج پہنچے اور انہوں نے چاکلیٹ دکھا کر لڑکے کا اغوا کرلیا اور اسے اپنے ساتھ حیات نگرلے کر چلے گئے تھے۔