
حیدرآباد۔ بی جےپی نے تلنگانہ اسمبلی الیکشن کیلئے اپنا منشور جاری کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ امت شاہ نےکہاکہ بی جے پی کا منشور پی ایم مودی کی ضمانت ہے۔ یہ بی جے پی کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے کہ وہ اپنے گھوشن پتر میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔
امت شاہ نے کہاکہ تلنگانہ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔۔ مسلم ریزرویشن کو ختم کر دیا جائےگا۔ سترہ ستمبر کو تلنگانہ کا یوم آزادی سرکاری طور پرمنانےکا اعلان وعدہ کیا ہے۔اور ساتھ ہی 27 اگست کو رضاکار وبھیشیکا اسمرتی دیوس منائیں گے تاکہ تلنگانہ کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے جنہوں نے رزاکاروں کے خلاف بہادری سے لڑا ہے۔اویسی کے زیر اثر کے سی آر نے تلنگانہ یوم تاسیس منانے سے گریز کیا ہے۔ کے سی آر کا انتخابی نشان کار ہے لیکن ان کی گاڑی کا اسٹیئرنگ اویسی کے پاس ہے۔
کسانوں کو کھاد پر فی ایکٹر18000 روپئے کی سبسڈی، چھوٹے کسانوں کو 25 ہزار کی ان پٹ سبسڈی،مفت فصل انشورنس،،کسانوں کو مفت گائیوں کی تقسیم، ایس سی ایس ٹی ریزرویشن کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔بزرگ شہریوں کیلئے ایوھیا اور کاشی کا مفت سفر شامل ہے۔ بیٹی کی سالگرہ پر فکسڈ ڈپازٹ کرایا جائےگا 21 سالوں میں 2 لاکھ روپے۔ لڑکیوں کے لیے لیپ ٹاپ دیا جائےگا۔
کرپشن کےخلاف زیروٹالرنس بی جےپی کا مقصد ہے۔تلنگانہ میں بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔ الیکشن کا وقت دیکھ کر ایکشن نہ لیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ کے سی آر میگا پراجیکٹس کو بڑا بناتا ہے تاکہ وہ زیادہ کمیشن حاصل کر سکیں۔