
حیدرآباد۔ بارار گھاٹ کے ایک رہائشی عمارت میں پیش آئے آتشزدگی واقعہ میں شدید زخمی 17 سالہ نوجوان نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر10ہوگئی۔
اس اپارٹمنٹ کی مختلف منزلوں پر جملہ10افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ بالائی منزلوں میں مقیم افراد نیچے اتر نے سے قاصر تھے اور وہ شدید دھویں میں پھنس گئے جس کے سبب9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اسی دوران عمارت کے مالک کو جو بچاؤ کاموں میں زخمی ہوگیا تھاہاسپٹیل سے ڈسچارج کرنے کے بعد پولیس نے کل گرفتار کرلیا۔
عمارت کے مالک کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد نامپلی پولیس اسٹیشن میں مالک عمارت کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ بتایا جارہا ہےکہ عمارت کے احاطہ میں بڑے پیمانے پر کیمیکل کے ڈرمس آتش گیر مادہ کا ذخیرہ کررکھا تھا۔ اوران اشیاء کی وجہ سے ہی آگ بھڑک اٹھی تھی۔