
تلنگانہ کانگریس نے تلنگانہ سی ایم ، چندر شیکھر راؤ کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر نرنجن نے الزام لگایاکہ بی آر ایس صدر،چندر شیکھر راؤ اور ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کانگریس کے انتخابی منشور پر توہین آمیز ریکارکس کئے ہیں۔
نرجن نے کہا کہ پارٹی نےاس سلسلہ میں مرکزی الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انھوں نے بی آر ایس کی جانب سے کئے گئے ریمارکس کی مذمت کی اور ریمارکس سے دستبرداری اختیار کرنے کی مانگ کی۔۔