متھن چکرورتی سینہ میں درد کی شکایت پر ہاسپٹل میں شریک

بالی وڈ اداکار ڈسکو ڈانسر کے نام سے مشہور متھن چکروتی کو خرابی صحت کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ آج انہیں سینے میں درد کی شکایت پر کولکتہ کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا وہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے متھن چکرورتی کی عمر 73 سال ہے 1982 میں ریلیز ہوئی مشہور فلم ڈسکو ڈانسر سے وہ راتوں رات اسٹار بن گئے تھے۔ متھن چکروتی نے بنگالی، اڈیشہ، بھوجپوری،تمل، کنڑ اور پنجابی کی تقریبا 350 فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ایک تلگو فلم جس کا نام گوپالا گوپالا ہے اس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔

قبل ازیں وہ ترنمول کانگریس میں تھے انہیں راجیہ سبھا رکن مقرر کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے عہدہ سے استعفی دے دیا اور بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ حال ہی میں مرکزی حکومت نے انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آپریشن تھیٹر میں پری ویڈنگ ویڈیو شوٹ، ڈاکٹر معطل

Read Next

کانگریس نیم چینجر،گیم چینجر نہیں۔ بجٹ پر کویتا کا رد عمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular