
حیدرآباد ۔ بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا نے ریاستی قانون ساز اسمبلی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے علی الحساب بجٹ پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مکمل رقومات مختص نہیں کی گئی ہیں۔
انتخابی وعدوں کے تعلق سے بجٹ میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس صرف پچھلی حکومت پر تنقید کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے، اسکیمات کے پرانے ناموں کو تبدیل کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کانگریس حکومت نے صرف نیم چینج کیا ہے وہ گیم چینجر نہیں ہے۔