تلنگانہ اورآندھراپردیش میں مویشیوں کا تہوار کنوما منایا گیا

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سنکرانتی تہوار کے تیسرے دن آج مویشیوں کا تہوار کنوما منایاگیا۔ اس موقع پر خاص طور پر دیہی علاقوں میں عوام مویشیوں اور زرعی آلات کی پوجا کرتے ہیں۔ کسانوں کی روزمرہ کے کاموں میں مدد کرنے والے دیہی مزدوروں کو تہنیت پیش کی جاتی ہے۔

کسانوں نے اپنے بیلوں اور مویشیوں کو اپنے گاؤں کی سڑکوں پر سجایا۔تلنگانہ میں، کنوما ریاست کی کاشتکاری کی ثقافت میں ایک خاص اہمیت کا دن ماناجاتا ہے۔ اسے مویشیوں کا تہوار بھی سمجھا جاتا ہے، اور لوگ ان جانوروں کی پوجا کرتے ہیں جو ان کی فصلوں کی کٹائی اور دودھ پیدا کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

اس موقع پر کسان، ان کی مدد کرنے والے پرندوں کے لیے شکر گزاری کے اظہار کے طور پر اپنے دروازوں سے اناج کی تھیلیاں لٹکا دیتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

وائی ایس شرمیلا آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کی صدر مقرر

Read Next

سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کےلئےعالمی معاشی فورم میں حکومت تلنگانہ کی مہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular