وائی ایس شرمیلا آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کی صدر مقرر

متحدہ ریاست آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کو آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ سی ڈبلیو سی نے گیڈوگو رودرراج کو، جو اب تک ریاستی کانگریس صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، کو خصوصی مدعو کے طور پر مقرر کیا ہے۔

اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔شرمیلا، نے پی سی سی صدر مقررکرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور سینئر لیڈر راہول گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔ شرمیلا نے کہا، “مجھے پی سی سی صدر کا عہدہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں ریاست میں پارٹی کے احیاء کے لیے انتھک محنت کروں گی۔ میں ریاست میں پارٹی کی ماضی کی شان کو واپس لانے کے لیے سینئر قائدین کے ساتھ مل کر خلوص نیت سے کام کروں گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خاتون کی موت

Read Next

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں مویشیوں کا تہوار کنوما منایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular