
تلنگانہ حکومت نے منگل کو عالمی معاشی فورم میں ”تلنگانہ میں سرمایہ کاری کریں“ مہم کا آغاز کیا۔ جس کا مقصد عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ کے وفد نے وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو کے ساتھ سرکردہ عالمی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اہم ملاقات کیں۔
تلنگانہ وفد کے ارکان نے سرکردہ صنعت کاروں سے اہم بات چیت کی۔ جس میں ڈاوس میں بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے آئی ٹی اور بائیو میڈیکل سائنسس کے ایک بڑے مرکز کے طور پر تلنگانہ کی طاقت کو ظاہر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیراعلی نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اہم شخصیات سے ملاقات کی۔انہوں نے ان کی حکومت کی ترجیحات، نئی تشکیل شدہ ریاستی حکومت، اور معیار زندگی کو بڑھانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکومتوں، صنعت کاروں اور کاروباری شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔