منحرف ارکان اسمبلی کی نااہلی کےلئے بی آر ایس کی قانونی جنگ تیز، دہلی میں ماہرین سے ملاقات

بی آرایس پارٹی نے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کےلئے قانونی لڑائی کی رفتار تیزکردہی ہے۔ بی آرایس پارٹی کے کارگزار صدر ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے انصاف کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کااعلان کیاہے۔ اس ضمن میں بی آر ایس کی ٹیم نےدہلی میں قانونی اور آئینی ماہرین کے ساتھ ملاقات کی۔

کے ٹی آرنے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ تلنگانہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ اندرون ایک ماہ اس مسئلہ پر ضروری ہدایات دے سکتے ہیں۔ اور پھر تلنگانہ میں ضمنی انتخابات ناگزیر ہوجائیں گے۔ دہلی میں قانونی اور آئینی ماہرین کے ساتھ آج ایک اجلاس کے بعد کے ٹی آر نے پرزوراندازمیں کہا کہ منحرف اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابا ت کے دوران عوام کے روبرو ان کے عمل کےلئے جوابدہ بنایاجائے گا۔

 سابق وزراءاور سینئر بی آرایس قائدین ٹی ہریش راﺅ ‘جی جگدیش ریڈی ‘گنگولا کملاکر اور دیگر کے ہمراہ منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اختیار کئے جانے والے قانونی طریقہ کار پر ماہرین سے مشاورت کی ۔بی آرایس قائدین نے ہائی کورٹ میں داخل کردہ عرضی اور منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر قانون سازاسمبلی سے شکایات سے متعلق دستاویزات بھی پیش کئے۔آئینی ماہر سی اے سندرم نے بی آرایس کے وفد کو بتایاکہ سپریم کورٹ پہلے بھی اسی طرح کے معاملات پر فیصلہ دے چکی ہے کہ اسپیکر اسمبلی منحرف ارکان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کو غیر معینہ مدت تک موخر نہیں کرسکتے ہیں۔

قانونی مشیران نے اس بات کا اشارہ دیاکہ سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطو ط کی بنیاد پر ہائی کورٹ جلد ہی فیصلہ دینے کا امکان ہے۔اگر ایسا نہیں ہوتاہے تب بی آرایس معاملہ کو سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ کے ٹی آر نے کہاکہ بی آرایس پارٹی ماہرین کے مشوروں اور قانونی نظیروں کی بنیاد پراپنی قانونی جنگ جاری رکھے گی۔

کلوا کُنٹلہ تارک راما راؤ نے کہاکہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں آئین کی روح کو مجروح کررہی ہے اور انحراف کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتیں بہت جلد کانگریس کو سبق سکھائیں گی۔ انہوں نے اس معاملہ کی بر وقت یکسوئی پراعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ تلنگانہ میں ضمنی انتخابات ناگزیر ہیں اورہم انحراف سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ منحرف اراکین اسمبلی کوعوام کی عدالت میں عواقب ونتائج کاسامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرمایہ کاری کیلئے ریاستی وفد امریکہ کے دورہ پر۔ کے ٹی آر نے کیا نیک خواہشات کا اظہار

Vinkmag ad

Read Previous

کانوڑیوں کے، ڈی جے سسٹم کی ٹرالی ہائی ٹنشن بجلی تاروں سے ٹکرائی۔ 9 کانوڑی کی ہلاک

Read Next

200کےلئے ہوئی لڑائی میں 2 کروڑ روپئےکا نقصان ۔اور پھر جان بھی چلی گئی

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular