
حیدرآباد: 200 روپے کے لیے ہوئی مار پیٹ میں ایک زخمی ہو گیا۔ اوردو سال تک علاج کروایا۔ اور علاج پر دو کروڑ روپئے خرچ کئے اس کے باوجود زندگی کی جنگ ہار گیا۔
ضلع نلگنڈہ کے چنتا پلی منڈل سے تعلق رکھنے والے وینکٹیش حیدرآباد میں کیب ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔ 31 جولائی 2022 کو وویک ریڈی نامی شخص نے وینکٹیش کی ٹیکسی بُک کی تھی۔ ٹیکسی کا بل 900 روپےہوا۔ وویک نے 700 روپے دیئے۔ 200 روپئے کیلئے دونوں کے درمیان بحث ہوئی اورپھر ہاتھا پائی اورلڑائی ہوئی۔
اسی دوران وویک نے 20 دوستوں کے ساتھ وینکٹیش پر حملہ کیا۔ حملہ میں وینکٹیش شدید زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور وینکٹیش کا دو سال تک علاج ہوا۔ وہ دوسال تک صرف بستر پر پڑا رہا۔ اور اس کے علاج پر دو کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ آخر کار اتوار کو زندگی کی جنگ ہار گیا۔
اگر وینکٹیش تھوڑی سے سمجھ داری سے کام لیتا اور اپنے حق کے 200 روپئے چھوڑ دیتا تو شاید آج اپنوں کے درمیان ہوتا۔ دو سو روپئے نے وینکٹیش کی زندگی لے لی اور ساتھ میں دو سال کی پریشانیاں اور تکالیف۔ علاج پر دو کروڑ روپئے چلے گئے۔
کاش سماج کا ہر فرد اپنے معاملات، بہتر کرکے، آپسی لین دین میں شفافیت لائے ، ایمانداری سے کام لے اور دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالے، صبر وتحمل سے کام لے تو زندگی گل گلزار ہو سکتی۔ ورنہ قتل 100 روپئے 50 روپئے 500 روپئے اور1000 روپئے کے لئے قتل ہوتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
منحرف ارکان اسمبلی کی نااہلی کےلئے بی آر ایس کی قانونی جنگ تیز، دہلی میں ماہرین سے ملاقات
One Comment
[…] 200کےلئے ہوئی لڑائی میں 2 کروڑ روپئےکا نقصان ۔اور پھر جان… […]