
امتحان میں کم نشانات لانے پر ڈانٹے پر گیارہویں جماعت کے طالب علم نے کلاس میں ٹیچر پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔یہ واقعہ آسام میں کے پرائیوٹ اسکول میں پیش آیا، مہلوک کی شناخت راجیش کے طورپر کی گئی ہے جس کا تعلق آندھراپردیش کے اونگول سے ہے۔
آسام کے سیوا ساگر میں ایک خانگی اسکول کے 16 سالہ طالب علم نے ہفتہ کے روز مبینہ طور پر اس کے کیمسٹری کے استاد کو اس کے کلاس روم میں اس وقت چاقو مار کر ہلاک کردیا جب اسے اس کی خراب تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے ڈانٹ پڑی۔
اس ہولناک واقعہ کو دیکھنے والے ایک طالبعلم نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم اسکول سے نکل کر عام کپڑوں میں واپس آیا۔ جب وہ کلاس میں داخل ہوا تو استاد نے سب سے پہلے اسے خاموشی سے جانے کو کہا لیکن جب اس نے اسے نظر انداز کیا تو استاد نے اس پر چلانا شروع کر دیا۔
وہ کلاس میں آخری بنچ پر بیٹھا تھا تو استاد بار بار اسے کلاس چھوڑنے کے لیے کہہ رہا تھا اور اچانک طالبعلم نے اس پر چاقو سے کئی بار حملہ کر دیا۔ چاقو اس نے جیب میں رکھا ہوا تھا۔اس ہولناک واقعہ نے آسام کے شیو ساگر ضلع کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔