
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹیم انڈیا کے فاسٹ باؤلر،اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن محمد سراج نےتلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی وزرا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پی سرینواس ریڈی، ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وسینئر کانگریس لیڈر محمد اظہرالدین اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
محمدسراج چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ٹیم انڈیا کی جرسی بھی پیش کی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ فائنل میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر عالمی چمپئین کا خطاب جیتا ہے۔ محمد سراج حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے بارباڈوس سے ٹیم کے ساتھ وطن واپس ہوئے۔ حیدرآباد میں محمدسراج کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس ے پہلے دہلی اور ممبئی میں بھی ٹیم انڈیا شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹیم انڈیا سے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ملاقات کی تھی۔
تلنگانہ حکومت کی جانب سے کرکٹر محمد سراج کو سرکاری ملازت اور حیدرآباد میں ایک پلاٹ دینے کا وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے۔ ریونت ریڈی نے سراج کی ستائش کی اور ملک کے لئے اچھا کھیل کر ریکارڈ بنانے کی امید ظاہر کی۔