بہار کے اورنگ آباد میں پولیس نے5 طاقتور آئی ای ڈی بم برآمد کئے

ریاست بہار کے اورنگ آباد میں پولیس نےنکسلی علاقہ میں خصوصی مہم کے دوران پانچ طاقتور آئی ای ڈی بم برآمد کئے۔

سب ڈیویزن پولیس افسر مدن پور امت کمار نے بتایاکہ مدن پور میں ضلع پولیس،کوبر کی 205 بٹالین کی جانب سے گزشتہ 48 گھنٹوں سےجنگال اور پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن چلایا گیا۔ سیکوریٹی اہل کاروں کو پانچ طاقتور آئی ای ڈی بمس ملے جیسے تخریبی کاروائی کےلئے رکھا گیا تھا۔

بم کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے بموں کو ناکارہ بنایا۔ انھوں نے کہاکہ ان بموں سے پولیس سیکوریٹی فورسس کو نشانہ بنانے کی سازش رچی گئی تھی۔ امت کمار نے کہاکہ نکسلی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

فارم ہاؤس میں مجرا پارٹی – او ایس ٹی نے مارا چھاپہ

Read Next

ڈانٹ سے ناراض طالب علم نے کلاس روم میں چاقو سےحملہ کرکے ٹیچر کا قتل کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular