اے پی:خاتون کے قتل کے 9ماہ بعد لاش قبر سے نکالی گئی

آندھراپردیش کے ضلع انامیا کے راجم پیٹ میں خاتون کے قتل کے 9ماہ بعد اس کی لاش قبر کھود کرنکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تاڑی پتری سے تعلق رکھنے والے گرینائٹ کے تاجر نریندرریڈی نے 13ماہ پہلے اننت پورکی رہنے والی دوسری ذات سے تعلق رکھنے والی جئے اماں سے شادی کی تھی۔اس کے ارکان خاندان اور بزرگ اس بین ذات شادی کے خلاف تھے۔

نریندرریڈی پر اس کی ہی ذات سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے شادی کیلئے دباو ڈالا جس پر اس نے چندراگری علاقہ کی لڑکی سے شادی کی تھی۔اس واقعہ کی اطلاع پر جئے اماں نے اس سے ناانصافی کا الزام لگایاتھا اور اس سے علحدہ زندگی گذاررہی تھی ۔

جئے اماں سے ناراض شوہر نریندرریڈی نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیوی کا قتل کردیا اور لاش کودفن کردیا۔نریندرریڈی کے ڈرائیور سے پولیس کی پوچھ گچھ پر یہ معاملہ سامنے آیا۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے قبر کھولی گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت کی مخالفت، ڈرائیور نے پرجا بھون کے سامنے آٹو کو کیا نذر آتش

Read Next

کتوں کے حملہ میں ایک سال‌ کا بچہ ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular