
حیدرآبا۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی وجہہ سے کاروبار متاثر ہونے پر برہم ایک آٹو ڈرائیور نے آج احتجاجی طور پر پرجابھون کے سامنے اپنے آٹو کو آگ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق آجشام دیوا نامی 45سالہ ایک آٹو ڈرائیور نے ڈپٹی سی ایم ، کی سرکاری قیام گاہ پرجا بھون کے سامنےآٹو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ ضلع محبوب نگر کے آٹو ڈرائیور دیوا کو پولس نےحراست میں لیا ہے۔ اس نے کہاکہ خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کر نے سے ان کا روزگار متاثر ہو گیا ہے۔ آمدنی کمی ہو رہی ہے۔ احتجاجی آٹو ڈرئیور نے خواتین کو مفت بس کی سہولت ختم کرنے یا آٹو ڈرئیورس کو ماہانہ رقم دینے کی حکومت سے مانگ کی۔
تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت کی جانب سےآرٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت بس میں سفر کی سہولت دینے کی آٹو ڈرائیورس مخالفت کر رہےہیں۔ آٹو ڈرئیورس کا کہنا ہےکہ مفت بس کی سہولت سے ان کے کاروبار متاثر ہو چکے ہیں۔ آمدنی کم ہوگئی ہے۔ آٹو کا کرایہ، گھر کا کرایہ اور کھانے پینے کی اخراجات نا قابل برداشت ہیں۔ انھوں نے حکومت سے خواتین کے لئے مفت بس کے سفر کی سہولت ختم کرنے کی مانگ کی ہے۔
آٹو ڈائیورس اپنے مانگ کو لیکر 16 فروری کو آٹو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اور تلنگانہ ہائی کورٹ میں بھی ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے۔