
آوارہ کتوں کے حملہ میں ایک سال کا بچہ ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ کل رات شمس آباد علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب سوریہ کمار نامی شخص اپنی بیوی اور ایک سالہ بیٹے ناگراج کے ساتھ شمس آباد علاقے کی جھونپڑیوں میں رہتا ہے۔
کل رات رات12بجے جب ارکان خاندان محو خواب تھے، لڑکا گھر سے باہر نکل کر سڑک پر گیا۔ اسی دوران اس پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیاتھا۔ اسے علاج کے لئے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔