
حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں تلگو دیشم پارٹی کے سربرا چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے داخل کی گئی درخواست ضمانت پر جج اندھر پردیش ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
عدالت نے بتایا کہ عبوری درخواست ضمانت پر منگل کو فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ اصل درخواست ضمانت پر سماعت کب ہوگی اس کا فیصلہ بھی منگل کو ہی کیا جائے گا۔ اسکل ڈیویلپمنٹ کیس میں اے سی بی کورٹ کی جانب سے ضمانت سے انکار پر چندرا بابو نائیڈو ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ ان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ صدر تلگودیشم کی صحت کے پیش نظر ان کی ضمانت منظور کی جائے ڈاکٹرس نے ان کی ایک آنکھ کا آپریشن کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت نے دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔