
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی تشدد پر کبھی یقین نہیں رکھتی اور یہ عدم تشدد کے اصول پر کام کرنے والی پارٹی ہے۔دوباک کے اسمبلی امیدوار کے پربھاکر ریڈی پر چاقو سے حملے کے واقعہ کی کانگریس سخت مذمت کرتی ہے۔
ریونت ریڈی نے مطالبہ کیا کہ جس نے چاقو سے حملہ کیا اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے اور مکمل تفتیش کی جائے۔ اس معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائے اور معاملات کو منظر عام پر لایا جائے۔