
حیدرآباد: تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس ہی پھر سے برسر اقتدار ائے گی۔ یہ بات تازہ سروے میں پتہ چلی ہے۔
اب تک کیے گئے تمام سروے میں اسی بات کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے کہ ریاست کے انتخابات میں دوبارہ حکمران جماعت ہی اقتدار پر واپس ہوگی، ابھی تک انڈیا ٹی وی مشن چانکیہ، این پی آ،ئی ای این ٹی وی کے سروے میں اس بات کا خلاصہ ہوا کہ بی آر ایس ریاست میں اقتدار پر واپس ہوگی۔
تازہ طور پر راج نیتی اوپینین پول کے سروے میں بھی بی آر ایس کے اقتدار کو یقینی بتایا گیا ہے۔ سروے کے مطابق بی آر ایس کو 77 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی جبکہ کانگرس 29 نشستوں پر سمٹ کر رہ جائے گی جبکہ بی جے پی صرف چھ نشستوں پر کامیاب ہوگی۔ یہ کہا گیا ہے کہ بی ایس پی کا کھاتا بھی نہیں کھلے گا۔ راج نیتی نے 28 اکتوبر تک حاصل کردہ عوامی رائے کی بنا پر آج صبح اپنی سروے رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ سروے حیدرآباد کے سات اسمبلی حلقوں سمیت ریاست کے 112 اسمبلی حلقوں میں کیا گیا ہے۔