
وائی ایس آرکانگریس کےباغی ایم پی، لوک سبھا میں نرساپورکی نمائندگی کرنے والے، کے رگھوراماکرشنا راجو نے ہفتہ کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے مکتوب استعفی پارٹی سربراہ و وزیراعلی جگن موہن ریڈی کو روانہ کیا۔
رگھوراماکرشنا راجو نے مکتوب میں کہاکہ پارلیمنٹ کی رکنیت سے انہیں نااہل قراردینے کیلئے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔ راجو جو 2019کے لوک سبھا انتخابات میں وائی ایس آرکانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
پارٹی صدر سے اختلافات کے بعد پارٹی سے دوری اختیار کی تھی۔وہ اپوزیشن جماعتوں سے قریبی تعلقات بنائے ہوئے تھے۔چار سال کی طویل جدوجہد کے بعد راما کرشنا نے استعفی دے دیا۔