صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی کے چاچا کا انتقال

حیدرآباد ۔ سینئر پارلیمنٹرین سالارملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی کے منجھلے بھائی جناب یوسف الدین اویسی کا حیدرآباد میں آج انتقال ہوگیا۔ وہ 50 سال سے زیادہ عرصہ سے شکاگو میں مقیم تھے۔

مرحوم فخر ملت مولوی عبدالوحید اویسی صاحب کے چھوٹے فرزند ،سالار ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی کے منجھلے بھائی تھے۔ مرحوم بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ، جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ اورجناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد کے چاچا ہوتے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ 25 فروری 2024 بروز اتوار درگاہ شریف حضرت شاہ محمد حسن ابو العلائی میں بعد نماز ظہر بوقت 1:30 بجے مقرر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

وائی ایس آرکانگریس کے باغی رکن لوک سبھا رگھوراما کرشنا مستعفی

Read Next

برانڈیڈ اشیاء کے نام پرنقلی پروڈکٹس کی تیاری،3رکنی ٹولی گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular