
آندھراپردیش کے تروملا میں اژدھے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ وراحت سوامی گیسٹ ہوز کے قریب پہاڑی پر یہ اژدھا اچانک نظرآیا۔
اژدھے کو دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے انہوں نے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی۔ بعد ازاں سانپ پکڑنے میں ماہر افرادو ہاں پہنچے اور انھوں نے 12 فٹ کے اژدھے کو پکڑلیا۔