آندھراپردیش: سب انسپکٹر غیر مجاز شراب کی منتقلی کے دوران پکڑاگیا

پلناڈومیں ایک سب انسپکٹر غیر مجاز شراب کی منتقلی کے دوران پکڑاگیا۔یہ واقعہ ضلع کے داچے پلی حدود میں پیش آیا۔ نئے سال کی تقریب کے دوران پولیس نے کل شب پوندوگلو علاقہ میں چیک پوسٹ قائم کیاتھا۔

گاڑیوں کی تلاشی کے موقع پر گرجلاپولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر اور اس کے دیگر ساتھی شراب کے ساتھ پکڑے گئے۔

پولیس نے ان کی گاڑی سے شراب کی 42بوتلیں ضبط کیں۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ شراب تلنگانہ سے منتقل کی گئی تھی۔ پولیس نے تینوں کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں کار کی بائیک کوٹکر۔ایک شخص ہلاک

Read Next

حیدرآباد۔منشیات فروخت کرنے کے الزام میں خاتون سمیت 5گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular