
حیدرآباد ۔ ممبئی سے منشیات خرید کر حیدرآباد میں نوجوانوں کو فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس اور چادر گھاٹ پولیس نے ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کو باوثوق ذرائع سے یہ اطلاع ملی تھی کہ سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون ممبئی سے بذریعہ بس منشیات لے کر حیدرآباد پہنچ رہی ہے۔
پولیس کی خصوصی ٹیم ملک پیٹ نلگنڈہ چورا ہے کہ پاس پہنچ گئی تھی، بس جیسے ہی ممبئی سے یہاں آئی منشیات خریدنے والے نوجوان بھی وہاں پہنچے۔ پولیس نے خاتون اور چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کے پاس سے 8 گرام ایم ڈی ایم اے میں نامی نشہ اور شئے ضبط کر لی گئی ۔
یہ کاروائی کل رات انجام دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون سال نو کے پیش نظر نوجوانوں کو فروخت کرنے کے لیے منشیات لے کر شہر پہنچی تھی۔