اے پی:گوداروی میں خودکشی کی کوشش، پولیس نے خاتون ماہی گیر کو بچالیا

آندھراپردیش کے راجمندری میں ماہی گیروں اورپولیس نے 40سالہ خاتون کو بچالیا جو خودکشی کے لئے دریائے گوداوری میں کود گئی تھی۔ عہدیداروں کے مطابق خاتون جس کی شناخت ڈی ناگالکشمی کے طورپر کی گئی ہے، نے خاندانی جھگڑوں پر تنگ آکر روڈ کم ریل بریج سے دریا میں کود گئی۔

اطلاع پرراجمندری ٹو ٹاون پولیس فوری طورپر وہاں پہنچ گئی جس نے ماہی گیروں کی مدد کی۔ان ماہی گیروں نے کشتی کے ذریعہ کافی جدوجہد کے بعد اس خاتون کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے خاتون کو پولیس اسٹیشن لا کر کونسلنگ کے بعد اس کے رشتہ داروں کے حوالہ کردیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

چندرابابو کی اہلیہ کا این ٹی آرماڈل اسکول کا معائنہ

Read Next

تلنگانہ کے وزیر سنیماٹوگرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے فلم کلکی دیکھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular