
تلنگانہ کے وزیر سنیماٹوگرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے تلگو فلموں کے مشہور اداکار پربھاس کی فلم کلکی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ دیکھی۔انہوں نے اس فلم کی ستائش کی
کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ہدایت کار ناگ اشون نے مہابھارت اور مستقبل کے دور کو ملا کر ایک شاندار فلم بنائی ہے۔ اس فلم میں سرکردہ اداکاروں نے شاندار اداکاری کی ہے۔
وزیر نے فلم کی ستائش سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر کیا اور اس فلم کی کامیابی کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔یہ فلم تھیٹرس میں دھوم مچارہی ہے۔