
آندھراپردیش کے ضلع گنٹورمیں پیش آئے آگ کے واقعہ میں 7جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔یہ واقعہ ضلع کے پونانور کے قریب پیش آیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ان جھونپڑیوں میں مقیم خاندانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ۔
متاثرین نے ان کی مدد کی خواہش کی ۔جس پر مقامی ایم آراو نے معاوضہ کیلئے حکومت سے سفارش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ یہ واقعہ کل شب اتفاقی طورپر پیش آیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔