آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ۔ دلہا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد آج ریاست آندھراپردیش میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں دلہا دلہن بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ آج نندیال ضلع کے اللہ گڈہ منڈل کے نلہ گٹہ کے پاس پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہےکہ کار سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ مہلوکین کی شناخت سکندرآباد ویسٹ وینکٹا پورم کے رہنے والوں کے طورپرکی گئی ہے۔ مہلوکین میں نو بیاہتا جوڑا بالاکرن اور کاویہ بھی شامل ہیں وہ اپنے خاندان کے ساتھ تروپتی سے درشن کے بعد واپس آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ میں بالاکرن، کاویہ کے علاوہ بالاکرن کے ماں باپ لکشمی، روی کمار اور ایک اور لڑکا ہلاک ہوگئے۔ بالاکرن اور کاویہ کی شادی 29 فروری کو تینالی میں ہوئی تھی۔ استقبالیہ کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ تروپتی سے درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد، ایم ایم پہاڑی میں نوجوان کا بے دردی سے قتل

Read Next

آندھراپردیش کے ضلع گنٹورمیں 7جھونپڑیاں جل کر خاکستر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular