
آندھراپردیش بی جے پی کی سربراہ ڈی پورندیشوری دہلی روانہ ہوگئی ہیں۔ریاست میں انتخابی تیاریوں، امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینے کے سلسلہ میں ہائی کمان سے تبادلہ خیال کے لئے وہ قومی دارالحکومت روانہ ہوئی ہیں۔
حال ہی میں اضلاع کے اہم لیڈروں سے ریاستی قیادت نے رائے حاصل کی ہے جس کی بنیاد پر تیار کردہ رپورٹ بی جے پی کے قومی جوائنٹ چیف سکریٹری شیوپرکاش کے حوالے کی گئی ہے۔
تلگودیشم۔جناسینا پارٹی کے اتحاد میں بی جے پی کی شمولیت کے امکان کے پیش نظر پورندیشوری کے دورہ دہلی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔