چندرابابونائیڈو، اتحادی جماعتوں کے بہ اتفاق آرا مقننہ پارٹی لیڈر منتخب

Chandrababu Naidu, unanimously elected as the Legislative Party Leader by the coalition parties

تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈواتحادی جماعتوں کے بہ اتفاق آرامقننہ پارٹی لیڈر منتخب ہوگئے۔تلگودیشم۔جناسینا۔بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس وجئے واڑہ میں منعقد کیاگیا جس میں چندرابابو کو مقننہ پارٹی لیڈر کے طور پرمنتخب کیاگیا۔وزیراعلی کے امیدوار کے طورپرجناسیناپارٹی کے سربراہ پون کلیان نے چندرابابوکے نام کی تجویز پیش کی جس پر تینوں جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے بہ اتفاق آرا اس کو منظور کرلیا۔اس سلسلہ میں قرارداد کو اتحاد کے لیڈروں کی جانب سے گورنر کو پیش کرتے ہوئے حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش کیا جائے گا۔بدھ کی صبح 11.27بجے چندرابابو، وزیراعلی کے طورپر حلف لیں گے۔تلگودیشم پارٹی ریاست میں جناسینا اوربی جے پی کے ساتھ مل کرحکومت بنائے گی۔ تلگودیشم پارٹی جو مرکز کی این ڈی اے حکومت کا حصہ ہے نے ریاست میں ان دونوں جماعتوں کے اتحاد کیاتھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع میں سڑک حادثہ۔تین افراد ہلاک اور15سے زائد زخمی

Read Next

گاندھی بھون میں اے ای ای امیدواروں کااحتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular