
اسسٹنٹ اگزیکٹیوانجینئر(اے ای ای) کے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد نے ان کو تقررنامے حوالے کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کی حکمران جماعت کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں احتجاج کیا۔انہوں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اسناد کی جانچ کے دوماہ کے باوجود امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی۔کمیشن سے کئی نمائندگیوں کے بعد ہی میرٹ لسٹ جاری کی گئی تھی۔