
آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور15سے زائد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ منگل کی صبح قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری اورکار متصادم ہوگئے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور15 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔وجئے واڑہ سے گنٹور کی طرف جانے والی ریڈی مکس گاڑی ضلع کے پداکاکانی میں واقع امریکن آنکولوجی کینسر ہسپتال کے قریب اچانک بے قابو ہوگئی۔ میں ٹوٹ گئی۔اسی دوران کار کا اس گاڑی سے تصادم ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ اسی وقت ایک ٹاٹا ایس منی ٹرک جس میں مزدور تھے نے اسے ٹکر مار دی۔ مرنے والوں کی شناخت کے رام بابو، تیجا اور مدھو کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ یہ تمام مزدور ہیں جو سجاوٹ کے کام کے لیے جا رہے تھے۔ زخمیوں کو جی جی ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔