
تلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو اس ماہ کی 12تاریخ کو آندھراپردیش کے وزیراعلی کے طورپرحلف لیں گے۔اس سلسلہ میں ان کیلئے نئی گاڑیوں کے قافلہ کوتیار رکھاگیا ہے۔تاڑے پلی میں انٹلی جنس کے دفتر کے قریب ان 11نئی گاڑیوں کو تیار رکھاگیا ہے جو کالی رنگ کی ہیں۔ان گاڑیوں میں سے دوگاڑیوں پر سگنل جامر نصب کیاگیا ہے۔ٹویوٹاکمپنی نے ان گاڑیوں کو تیار کیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ چندرابابونائیڈو کی گاڑیوں کے قافلہ کے لئے ان عصری گاڑیوں کی تیاری کی گئی ہے۔