نیپال میں طیارہ حادثہ کا شکار، 18 لاشیں برآمد، طیارے میں تھے 19 مسافر

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ طیارہ میں 19 افراد سوار تھے، 18 افراد کی لا شیں بر آمد ہوئیں ہیں۔جس میں ایک خاتون کی لاش بھی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بدھ کو کھٹمنڈو ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کی کوشش کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارہ ڈومیسٹک شوریہ ایئر لائن کا ہے۔ یہ طیارہ پوکھرا کے ریزورٹ ٹاؤن کی طرف جا رہا تھا۔دی کھٹمنڈو پوسٹ کی خبر کے مطابق، بدھ کو نیپال کے کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوریا ایئر لائن کا ایک طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

ٹی آئی اے کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے بتایا کہ پوکھرا جانے والے طیارے میں انیس افراد سوار تھے، جو صبح گیارہ بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوئے۔حادثہ کے ساتھ ہی ریسکو آپریشن کیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیٹ2024 امتحان دوبارہ نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے NTA سے کہا IIT دہلی کی رپورٹ کی بنیاد پر نتائج پر نظر ثانی کرے، 4 لاکھ سے زیادہ طلباء 5 نمبروں سے محروم

Read Next

حیدرآباد: ضیا گوڑہ کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، 10سالہ لڑکی اور ایک شخص ہلاک 5 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular