حیدرآباد: ضیا گوڑہ کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، 10سالہ لڑکی اور ایک شخص ہلاک 5 زخمی

حیدرآباد کے علاقے ضیاگوڑہ میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے 10 سالہ لڑکی  اور ایک شخص کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔آگ گراؤنڈ فلور پر ایک فرنیچر گودام سے لگی اور وینکٹیشور نگر کالونی میں واقع عمارت کی تین منزلوں تک پھیل گئی۔

پولیس اور فائر سروس کے اہلکاروں نے عمارت سے 20 افراد کو بچایا اور آگ پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شیواپریہ نے دم توڑ دیا۔ اس کے خاندان کے تین دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فائر فائٹز کے اہلکاروں نے سیڑھیوں اور دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے تین افراد کو بچایا۔شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں، آگ گراؤنڈ فلور پر گوداموں یا تجارتی اداروں کے رہنے سے ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیپال میں طیارہ حادثہ کا شکار، 18 لاشیں برآمد، طیارے میں تھے 19 مسافر

Read Next

تلنگانہ : بوگاٹا آبشار میں انجینئرنگ کے طالب علم کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular