نیٹ2024 امتحان دوبارہ نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے NTA سے کہا IIT دہلی کی رپورٹ کی بنیاد پر نتائج پر نظر ثانی کرے، 4 لاکھ سے زیادہ طلباء 5 نمبروں سے محروم

دہلی: سپریم کورٹ نے نیٹ یوجی 2024 پیپر لیک معاملے میں اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت نے نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے سے انکار کرتے ہوئے،دوبارہ امتحان کرانے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے 23 جولائی کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ دہلی آئی آئی ٹی کی تشکیل کردہ ماہر ٹیم کے ذریعہ ایک مبہم سوال کے صحیح جواب کےلئے شناخت کردہ آپشن کو مانتے ہوئے نتائج پر نظر ثانی کرے۔

عدالت نے ایجنسی سے کہا ہے کہ وہ صرف دہلی آئی آئی ٹی ٹیم کے منظور کردہ آپشن کو ہی صحیح آپشن سمجھے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ چار لاکھ سے زیادہ طلباء کےمارکس کو، جنہوں نے اس آپشن کو منتخب کیا تھا، پانچ نمبر(چار نمبروں کا نقصان اور ایک منفی نمبر) کم ہو جائیں گے۔

سی جے آئی نے کہا کہ ہم نے اس سال کے نتائج کا موازنہ گزشتہ 3 سال کے نتائج سے بھی کیا۔ اس سے بھی ایسا نہیں لگا کہ بڑے پیمانے پر گڑبڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غلط طریقہ اپنانے والا کوئی بھی طالب علم فائدہ نہ اٹھا سکے اور نہ ہی مستقبل میں داخلہ پا سکے۔ ہمیں یقین ہے کہ دوبارہ امتحان کا اثر 20 لاکھ سے زیادہ طلباء پر پڑے گا۔ تعلیمی سیشن میں خلل پڑے گا، پڑھائی میں تاخیر ہوگی۔ اس لیے ہم دوبارہ امتحان کو مبنی بر انصاف نہیں سمجھتے۔

اس سے قبل جمعرات (18 جولائی) کو اس معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو 20 جولائی کی دوپہر 12 بجے تک نتائج آن لائن اَپلوڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔ امتحان میں شفافیت کے تعلق سے عدالت نے این ٹی اے کو ہدایت دی تھی کہ وہ نیٹ یوجی امتحان میں طلباء کے حاصل کردہ نمبروں کو عام کرے۔ اسی کے ساتھ طلبا کی شناخت کو خفیہ رکھنے کی بھی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک میں نیٹ منسوخ:

میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے کرناٹک میں نہیں ہوگا نیٹ امتحان

نیٹ 2024میں 23.33 لاکھ طلباء نے 5 مئی کو 571 شہروں کے 4,750 مراکز ، بشمول 14 بیرون ملک شہرمیں لکھا تھا۔ نیٹ این ٹی اے کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے، نیٹ یو جی ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، آیوش، اور دیگر متعلقہ کورسز میں داخلے کے لیے داخلہ ٹیسٹ ہے۔ نیٹ میں پیپر لیک کا معاملہ سامنے آیا۔ عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ڈیڑھ مہینے سے جاری تنازعہ اختتام کو پہنچا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہریش راؤ نے بجٹ سیشن کو مختصر کرنے پر کانگریس حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

Read Next

نیپال میں طیارہ حادثہ کا شکار، 18 لاشیں برآمد، طیارے میں تھے 19 مسافر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular