
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پرتلنگانہ کے منچریال میں آئی بی چوراستہ سے زیڈ پی ہائی اسکول تک ایک ریلی نکالی گئی۔ کلکٹر کمار دیپک ریلی کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر دیپک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منشیات کے استعمال اور لڑکیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ منشیات کا استعمال نہ کریں اور اپنا کیریئر خراب نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جسم فروشی کے کاروبار سے بچائی گئی خواتین کو حکومت کے زیر انتظام چلائے جانے والے ہومس میں پناہ دی جارہی ہے۔