
آندھراپردیش کے ضلع الوری سیتاراماراجو کے پاڈیرومیں گانجہ کے استعمال کے خلاف بیداری پیداکرنے کیلئے دوڑ کا اہتمام کیاگیا۔اس رن میں پُرجوش نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
اے ایس پی دھیرج نے گانجہ جیسے نشہ سے دور رہنے نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گانجہ کی کاشت، غیر قانونی منتقلی اور اس کو رکھنا قانون کے تحت جرم ہے۔